28 فروری، 2018، 10:37 AM

امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری

امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری

سکیورٹی کونسل میں روس نے امریکہ ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی یمن کے بارے میں ایران کے خلاف قرارداد کو ناکام بنادیا اب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنی شکست کو مٹانے کے لئے ایران کے خلاف اعلامیہ صادر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پکر کے دن سکیورٹی کونسل میں روس نے امریکہ ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی یمن کے بارے میں ایران کے خلاف قرارداد کو ناکام بنادیا اب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنی اس شکست کو مٹانے کے لئے ایران کے خلاف اعلامیہ صادر کیا ہے۔ امریکہ اور تین یورپی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ صادر کیا ہے جس میں یمن کے نہتے عوام کو اپنے دفاع کے سلسلے میں ایران کی طرف سے ہتھیار فراہم کرنے کی مذمت اور اسے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف قراردیا گیا ہے۔ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اقدامات سے خطے کے امن و ثبات کو خطرہ لاحق ہے اور ایران یمن کے نہتے عوام کو ہتھیار فراہم کرکے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے سکیورٹی کونسل میں ایران کے بارے میں قرارداد پیش کی تھی جسے فرانس کی حمایت حاصل تھی قرارداد میں کہا گيا تھا کہ ایران یمن کے باغیوں کو ہتھیار فراہم کرکے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو نقض کررہا ہے۔ یمن کے بارے میں برطانوی قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا اور اس  کے بجائے یمن کے بارے میں روس کی قرارداد سکیورٹی کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔ سکیورٹی کونسل میں شکست کے بعد اب امریکہ اور تین یورپی ممالک نے ایران کے خلاف بیانیہ صادر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف مغربی ممالک کی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ایران یمن کے نہتے عربوں کو ہتھیار فراہم کرتا تو یمن جنگ  کا نقشہ بالکل تبدیل ہوجاتا لیکن یمن کا دس ممالک نے ملکر محاصرہ کررکھا ہے جہاں ایران براہ راست غذائی اور طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کرسکتا ۔ ایران یمن کو اقوام متحدہ کے ذریعہ غذائی اور طبی امداد فراہم کررہا ہے جبکہ سعودی عرب ایران کی اس امداد کو بھی یمن کے بھوکے اور پیاسےعوام تک نہیں پہنچنے دیتا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ یمن کے نہتے عوام پر بمباری کے لئے سعودی عرب کو پیشرفتہ اور مہلک ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں رونما ہونے والے بھیانک جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

News ID 1879044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha